- MuftiAbidIqbal@gmail.com
- +923337743929
اللہ تعالیٰ کی ذات و صفات کے بارے میں اسلامی عقائد
- Home
- اللہ تعالیٰ کی ذات و صفات کے بارے میں اسلامی عقائد
تعارف
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
والصلوٰۃ والسلام علیٰ رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم
۔۔۔۔۔۔
عقائد اسلام کورس پارٹ 1
(اللہ تعالیٰ کی ذات و صفات سے متعلق احکام )
کورس کا تعارف۔
الحمدُللہ ، سعدین اسلامک اکیڈمی جانب سے ،اللہ تعالیٰ کی ذات و صفات سے متعلق احکام و مسائل پر مشتمل کورس کا پہلا حصہ حاضر خدمت ہے ۔اس کورس کی خصوصیات میں سرفہرست ، انتہائی عام فہم اندازمیں کورس کو ترتیب دیاجاناہے تاکہ ہر عمر کے افراد کے لیے قابل فہم ہو۔اسی طرح موضوعات کو ایک منظم اور تدریجی انداز میں بیان کیا گیا ہے تاکہ پیچیدہ مسائل تک آسانی سے سمجھنے میں مدد مل سکے۔نیز اس کورس کو ،قرآن و سنت اور معتبر اسلامی کتب کے حوالوں کے ساتھ بیان کیا گیا ہے، تاکہ شرکاء کو درست اور مستند معلومات فراہم کی جا سکیں۔ذکرکردہ کورس نہ صرف ابتدائی طلباء و سادہ لوح افراد کے لئے ،بلکہ علماء و دینی ذوق و شوق رکھنے والے تمام ہی افراد کے لئے بیحد مفید ثابت ہوگا، کیونکہ اس میں بنیادی باتوں کے ساتھ ساتھ تفصیلی مباحث بھی شامل کی گئی ہیں۔ان شاء اللہ
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ، اپنے حبیب کریم صلی اللہ علیہ واٰلہ واصحابہ وسلم کے نظرِ رحمت کے طفیل ، کورس میں شامل افراد کے ایمان اور عمل میں اضافہ کا ذریعہ و سبب بنائے اور اس کے ذریعے دین کی بہتر تفہیم حاصل ہو۔
آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہُ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم
کورس میں شامل موضوعات
اللہ تعالیٰ کی ذات کا تعارف
اللہ تعالیٰ کی ذات و صفات کا بیان
صفاتِ ذاتیہ، صفاتِ فعلیہ، صفاتِ سلبیہ و اضافیہ کی وضاحت
اللہ تعالیٰ کی ذات میں غور و فکر
واجب الوجود،قدیم ازلی،ابدی ،حادث وغیرہ کی وضاحت
بچون کے اذہان میں اللہ تعالیٰ کا تعارف کس طرح پیش کیا جائے؟
اللہ تعالیٰ کہاں ہے ؟
کیا اللہ تعالیٰ آسمانوں میں ہے؟؟
کیا اللہ تعالیٰ کے لئے اوپر والا کہنا درست ہے؟؟
ہم اللہ تعالیٰ کو کیوں نہیں دیکھ سکتے؟؟
اللہ تعالیٰ کے موجود ہونے پر عقلی دلائل
ایک سے زیادہ خدا کا تصور
ہندوں کے نزدیک لاکھوں ، کروڑوں دیوتاوں کا تصور؟
ایک سے زیادہ خدا تصور کرنے میں کیا قباحت لازم آئے گی؟؟
عقیدہ تثلیث(عیسائیوں کے نزدیک تین خدا کا تصور ؟؟؟)
اللہ تعالیٰ کے لئے رام، بھگوان، ایشور وغیرہ کہنے کا حکم
عقیدہ ثابت ہونے کے ذرائع ؟
قرآن، سنت، عقلِ سلیم اور سواد اعظم کی وضاحت
قرآن کریم سے حاصل ہونے والے تین علوم
علم العقائد، علم الاحکام، علم الاخلاق کی وضاحت
غیر عالم کا ،قرآن سے براہ راست ان علوم کو حاصل کرنا کیسا ہے ؟؟؟
اشاعرہ و ماتریدیہ کا تعارف
عقیدہ کی تعریف و اہمیت
دین،شریعت، مذہب، مسلک میں فرق
آیاتِ متشابہات
قرآن و حدیث میں ذکر ، اللہ تعالیٰ کے لئے ہاتھ، چہرے ، پنڈلی کا صحیح تصور
علم العقائد اور اس کی اقسام
فقہ اکبر فقہ اصغر کی وضاحت
عقائد اسلام اور عقائد اہلسنت میں فرق
NO © Copyright - Share As Much As You Can ! JAZAKALLAH